آنکھوں سے جو اوجھل ہے وہ محبوب ہی ہوگا
آنکھوں سے جو اوجھل ہے وہ محبوب ہی ہوگا
یہ خواب اگر خوب ہے تو خوب ہی ہوگا
کیا چیز چھپاتا ہے بتا تو سہی قاصد
لا ہاتھ دکھا ہاتھ میں مکتوب ہی ہوگا
گر کی ہے محبت تو اٹھائے گا خسارہ
جب جرم کیا ہے تو وہ معتوب ہی ہوگا
وہ آج نہیں کل سہی توڑے گا تکبر
اللہ کا بندہ ہے تو مرعوب ہی ہوگا
اک دور میں دیوانی ہوئی جاتی تھیں اس کی
یہ عطر ابھی تک تمہیں مرغوب ہی ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.