آنکھوں سے میرے خواب چراتی رہی ہے رات
آنکھوں سے میرے خواب چراتی رہی ہے رات
خود بھی جگی ہے مجھ کو جگاتی رہی ہے رات
آنکھیں سحر کی نیند سے بوجھل لگیں مجھے
اک شور جو بلا کا مچاتی رہی ہے رات
ہم نے تو خود میں شور مچایا تھا رات بھر
خاموشیوں کے قصے سناتی رہی ہے رات
جب بھی چراغ میں نے جلایا ہے شام کو
مل کر ہوا کے ساتھ بجھاتی رہی ہے رات
خاموش رات رہتی ہے میں نے سنا تھا یہ
جو دل میں آیا مجھ کو سناتی رہی ہے رات
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 101)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.