آنسوؤں کی ہاتھ پر تحریر لے کر آئی ہے
آنسوؤں کی ہاتھ پر تحریر لے کر آئی ہے
یعنی اب میری دعا تاثیر لے کر آئی ہے
خوب ہے جبر مشیت میری مرضی کے خلاف
پھر اسی کے رو برو تقدیر لے کر آئی ہے
ہے ولیؔ جیسا ہی وہ بھی شاعری کا شیفتہؔ
جس کو دلی میں تلاش میرؔ لے کر آئی ہے
آرزو حسرت تمنا خواہشیں امید خواب
زندگی ترکش میں کیا کیا تیر لے کر آئی ہے
اب کہاں گمنام ہیں مختارؔ اپنے شہر میں
ان کی نسبت ہر طرف تشہیر لے کر آئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.