آؤ کہ کوئی خواب کریں ان کے حوالے
دیکھے ہی نہیں جن نے کبھی دن میں اجالے
پاگل سا ہوا جاتا ہے خاموش سمندر
پانی پہ برس جاتے ہیں جب چاند کے ہالے
ہم سا بھی گنہ گار کوئی ہو تو بتاؤ
پتھر پہ کھلائے ہیں بہت خون سے لالے
منظر کوئی ہنستا ہوا آنکھوں میں چھپا لوں
ہے کون جو اک پل کے لئے موت کو ٹالے
پھولوں سے ڈھکے راستے ہموار بہت ہیں
آزار مسافر ہیں مگر پاؤں کے چھالے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.