آپ آتے تو بات بنتی بھی (ردیف .. ن)
آپ آتے تو بات بنتی بھی
آپ رکتے تو حال کہتے ناں
آپ ملتے تھے جی رہے تھے ہم
ملتے رہتے تو زندہ رہتے ناں
آپ کا ہجر سہہ لیا ہم نے
یہ قیامت جو آپ سہتے ناں
آپ کی گود میں جو سر ہوتا
پھر مرے اشک بھی تو بہتے ناں
میرے پہلو میں چین ملتا تھا
میرے پہلو میں آپ رہتے ناں
آپ کہتے کہ لوٹ آؤں گا
آپ اک بار تو یہ کہتے ناں
علم ہوتا کہ آپ گزریں گے
ہم تو رستے میں بیٹھے رہتے ناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.