آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
آپ اپنا جواب ہیں ہم لوگ
کتنے خانہ خراب ہیں ہم لوگ
تو ہماری خرابیاں مت دیکھ
بسکہ تیرا شباب ہیں ہم لوگ
کتنے نغمے چھپائے بیٹھے ہیں
اک شکستہ رباب ہیں ہم لوگ
سوزش حسن یخ کے پروردہ
ابن جوئے چناب ہیں ہم لوگ
ہم نے دنیا کو روشنی بخشی
ویسے غرق شراب ہیں ہم لوگ
شعر چاہے کرنؔ نہ کہتے ہوں
شاعروں میں جناب ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.