آپ اپنے خواب کا لشکر بنا سکتے ہیں ہم
آپ اپنے خواب کا لشکر بنا سکتے ہیں ہم
دل میں خواہش ہو تو یہ منظر بنا سکتے ہیں ہم
چار دیواری کو پانی سے نمو دیتے ہوئے
ساحلوں پر صرف اپنا گھر بنا سکتے ہیں ہم
پر تمھارے ہجر نے ہم کو رلایا عمر بھر
ہم سمجھتے تھے کہ دل پتھر بنا سکتے ہیں ہم
اس قدر اڑنے کی خواہش ہے یہاں جرأتؔ ہمیں
کاغذوں پر تتلیوں کے پر بنا سکتے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.