آپ اور ہم سلام بھی نہ کریں
آپ اور ہم سلام بھی نہ کریں
نفرتیں اتنی عام بھی نہ کریں
کچھ نہ بولیں ترے خلاف مگر
خود سے کیا اب کلام بھی نہ کریں
کر نہیں پائیں گر حفاظت آپ
قتل کا انتظام بھی نہ کریں
کچھ نہ کچھ ہم سے کام ہے ورنہ
آپ یوں تو سلام بھی نہ کریں
لوگ ہمدردیاں جتانے لگیں
درد کو اتنا عام بھی نہ کریں
صرف الجھے رہیں سیاست میں
لوگ کیا کام وام بھی نہ کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.