Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں جائیں

شہزاد نیر

آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں جائیں

شہزاد نیر

MORE BYشہزاد نیر

    آپ دل جوئی کی زحمت نہ اٹھائیں جائیں

    رو کے بیٹھا ہوں نہ اب اور رلائیں جائیں

    مجھ سے کیا ملنا کہ میں خود سے جدا بیٹھا ہوں

    آپ آ جائیں مجھے مجھ سے ملائیں جائیں

    حجرۂ چشم تو اوروں کے لئے بند کیا

    آپ تو مالک و مختار ہیں آئیں جائیں

    اتنا سانسوں سے خفا ہوں کہ نہیں مانوں گا

    لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو منائیں جائیں

    زندگی تو نے دکاں کھول کے لکھ رکھا ہے

    اپنے حصے کا کوئی رنج اٹھائیں جائیں

    جا بہ جا خون کے چھینٹے ہیں ہمارے گھر میں

    کون سا ورد کرائیں کہ بلائیں جائیں

    اور بھی آئے تھے درمان‌ محبت لے کر

    آپ بھی آئیں کوئی زخم لگائیں جائیں

    آمد و رفت کو دنیائیں پڑی ہیں نیرؔ

    دل کی بستی کو نہ بازار بنائیں جائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے