Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ ہیں کیا ملک صفت آپ ہیں کیا پتا نہیں

یاس چاندپوری

آپ ہیں کیا ملک صفت آپ ہیں کیا پتا نہیں

یاس چاندپوری

MORE BYیاس چاندپوری

    آپ ہیں کیا ملک صفت آپ ہیں کیا پتا نہیں

    ہم تو گناہ گار ہیں ہم کوئی پارسا نہیں

    زندگی آدمی کی جب حلقۂ خیر و شر میں ہے

    کیسے کہیں یہ آپ سے ہم سے ہوئی خطا نہیں

    وہ تو ہر ایک شے میں ہے غور سے دیکھیے اگر

    کس کی مجال ہے یہاں جو یہ کہے خدا نہیں

    کی ہیں بصیرتیں عطا علم دیا ہنر دیا

    کیا یہ ہمارے حال پہ رحمت کبریا نہیں

    اس نے کیا خوشا مجھے دولت فقر سے غنی

    اب کوئی آرزو نہیں اب کوئی مدعا نہیں

    خالق بے نیاز کا ہم سے نہ حق ادا ہوا

    حق ہے کہ ہم سے بے خبر وہ تو کبھی ہوا نہیں

    جو بھی ہمارے پاس تھا اس پہ نثار کر دیا

    نذر کریں تو کیا کریں کچھ بھی تو اب بچا نہیں

    نعمتیں بے حساب دیں اس نے ہر ایک شخص کو

    رحمت کردگار کی حد نہیں انتہا نہیں

    اپنے ہوں یا پرائے ہوں سب ہی ہمارے ساتھ ہیں

    آج خدا کا شکر ہے ہم سے کوئی خفا نہیں

    دیکھیں اگر قریب سے کم نہیں وہ حبیب سے

    شکل سے وہ برا سہی یاسؔ مگر برا نہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے