آپ ہر چیز کو عجلت میں یہاں ڈھونڈھتے ہیں
آپ ہر چیز کو عجلت میں یہاں ڈھونڈھتے ہیں
رکھی ہوتی ہے کہاں اور کہاں ڈھونڈھتے ہیں
عشق والے بھی عجب ہیں کہ جہاں بھی جائیں
سب سے پہلے وہاں خوشبو کی دکاں ڈھونڈھتے ہیں
کیسے ممکن ہے کہ مل جائے بچھڑنے والا
آپ ناحق ہی اندھیرے میں دھواں ڈھونڈھتے ہیں
ہجر کی گرد تو چھٹ جاتی ہے رفتہ رفتہ
عمر بھر لوگ کسی کو بھی کہاں ڈھونڈھتے ہیں
اس کے ہر لفظ میں انکار چھپا بیٹھا ہے
اور اک ہم ہیں جو ہر بات میں ہاں ڈھونڈھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.