آپ ہی دل ہیں اور نظر ہیں آپ
آپ ہی دل ہیں اور نظر ہیں آپ
میں نے دیکھا جدھر ادھر ہیں آپ
منزلیں خود ہی ہو گئیں آساں
میں ہوں راہی تو راہ بر ہیں آپ
دونوں عالم کی سیر کرتا ہوں
ہر نفس میرے ہم سفر ہیں آپ
کیا اندھیرے ڈرائیں گے مجھ کو
سامنے میرے جلوہ گر ہیں آپ
دنیا والے جو مسکراتے ہیں
کیا محبت کی راہ پر ہیں آپ
چاند تارے سلام کرتے ہیں
رات دن میرے ہم سفر ہیں آپ
سب کو اپنی طرح سمجھ بیٹھے
با خبر ہو کے بے خبر ہیں آپ
گرنے والوں کو تھام لیتے ہیں
درد مندوں کے چارہ گر ہیں آپ
یہ کشش ہے ضمیرؔ الفت کی
ہم جدھر ہو گئے ادھر ہیں آپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.