آپ ہی کے دم سے ہے تنویر عشق
آپ ہی کے دم سے ہے تنویر عشق
در حقیقت آپ ہیں تصویر عشق
زندگانی میں اسے راحت کہاں
جس کا دل برما گیا ہو تیر عشق
موت زنداں سے چھڑائے گی ہمیں
ٹوٹنے والی نہیں زنجیر عشق
ہم زمانے بھر میں رسوا ہو گئے
اور کیا ہوگی بھلا تعزیر عشق
لگ رہی ہے آگ رگ رگ میں نریشؔ
کس قیامت کی ہے یہ تاثیر عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.