آپ جاتے ہیں تو ویران پڑے رہتے ہیں
آپ جاتے ہیں تو ویران پڑے رہتے ہیں
دیر تک ہم یوں ہی بے جان پڑے رہتے ہیں
اک طرف ظلم کا بازار سجا رہتا ہے
اک طرف منصف و میزان پڑے رہتے ہیں
اجنبیت ہے کہ بڑھتی ہی چلی جاتی ہے
اپنے گھر آ کے بھی مہمان پڑے رہتے ہیں
رات ہر پل ہمیں مصلوب کئے رکھتی ہے
سب سمجھتے ہیں کہ آسان پڑے رہتے ہیں
ہر گھڑی ایک عدالت سی لگی رہتی ہے
ہر گھڑی ہم پس زندان پڑے رہتے ہیں
لوگ پھونکوں سے ڈرا کر اسے خوش ہوتے ہیں
جس کے قدموں تلے طوفان پڑے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.