آپ جب سے قریب آ بیٹھے
آپ جب سے قریب آ بیٹھے
رنج و غم دور ہم سے جا بیٹھے
فاصلے کا کیا تعین خود
فاصلہ جانے کیوں بھلا بیٹھے
بڑھ گیا جب جنون وحشت میں
ساکھ الفت کی ہم گنوا بیٹھے
روشنی کی تلاش میں خود ہی
شمع ہستی کو ہم بجھا بیٹھے
چاند کو چھونے کی تمنا میں
اپنی پرواز ہم بھلا بیٹھے
کھوئے کھوئے سے جب رہے تنہا
محفل رنج و غم سجا بیٹھے
جب تعلق نہیں رہا مونسؔ
نقش ماضی کو ہم مٹا بیٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.