آپ کا ہر گھڑی خیال آئے
کاش پھر سے وہی وصال آئے
حوصلہ ہم نے بھی نہیں ہارا
جان پر تو کئی وبال آئے
بات بے بات طعنہ ملتا تھا
ہم بھی ہر بات ہنس کے ٹال آئے
ان کی صورت بھلا نہ پائے ہم
دل کے شیشے پہ چاہے بال آئے
ہجر میں ان کے کب اکیلے ہیں
پاس اپنے کئی ملال آئے
کتنی دل کش ہیں آپ کی یادیں
شعر ہونٹوں پہ ہیں کمال آئے
ہم سے وہ دور جا چکے ہیں گلؔ
پوچھ کر کوئی ان کا حال آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.