آپ کا انتخاب پھولوں کا
آپ کا انتخاب پھولوں کا
تحفۂ لا جواب پھولوں کا
اس پہ پتھر جدھر سے بھی آئے
اس نے بھیجا جواب پھولوں کا
اس کی خوشبو سے سب ہوئے محظوظ
جو تھا اک آفتاب پھولوں کا
آپ کو دیکھ کر ہوا محسوس
آپ ہیں یا شباب پھولوں کا
تیرے چہرے پہ جو تبسم ہے
کھل گیا جیسے باب پھولوں کا
پھول سا چہرہ پھول سی بانہیں
اس پہ ڈالا نقاب پھولوں کا
بات پھولوں کی جب چلی ہے متینؔ
بن لو اک تم بھی خواب پھولوں کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.