آپ کا انتظار ہے اب تک
آپ کا انتظار ہے اب تک
دل بہت بے قرار ہے اب تک
وعدہ کر کے بھی وہ نہیں آئے
وعدہ کا اعتبار ہے اب تک
پھر نہ آیا ہمارے بعد کوئی
کیا وہی رہ گزار ہے اب تک
آشیاں جل کے مدتیں گزریں
برق کیوں شعلہ بار ہے اب تک
فصل گل آئی ہے گلستاں میں
کیوں فضا سوگوار ہے اب تک
جانے والے چلے گئے لیکن
خالی دل کا دیار ہے اب تک
جس نے ہم کو بھلا دیا دل سے
اے ضمیرؔ اس سے پیار ہے اب تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.