آپ کا جس راستے میں نقش پا مل جائے گا
آپ کا جس راستے میں نقش پا مل جائے گا
طالب منزل کو منزل کا پتہ مل جائے گا
جانتے ہو تم سے مل کر کس کو کیا مل جائے گا
زندگی مل جائے گی اور مدعا مل جائے گا
آپ کی دریا دلی پر ناز فرمائیں گے ہم
جب ہمیں اپنی محبت کا صلہ مل جائے گا
مشکلیں ہستی کی اپنی کم سے کم ہو جائیں گی
دوستوں جس دن ہمیں اپنا پتہ مل جائے گا
شاخ گل کچھ اس طرح کتری گئی ہیں دوستو
اگلے موسم میں کوئی پتا ہرا مل جائے گا
اس کو پانے کے لئے خود کو لگاؤ دوستو
ڈھونڈنے سے آپ کو بے شک خدا مل جائے گا
آپ کو وہ بھول جائیں گے زمانے کی طرح
جب انہیں محمودؔ کوئی دوسرا مل جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.