آپ کے آنے سے اک ایسی فضا بنتی ہے
آپ کے آنے سے اک ایسی فضا بنتی ہے
ہم جہاں سانس بھی کھینچیں تو ہوا بنتی ہے
نہ دواؤں میں اثر ہے نہ دلاسوں میں کمی
ایسی بگڑی ہے کہ اب صرف دعا بنتی ہے
ویسے جنت سے بڑا دل تو نہیں ہے اس کا
لیکن اس میں مرے جیسوں کی جگہ بنتی ہے
پانی تو پانی ہے پھر مجنوں ہو یا ماہیوال
عشق میں بات بگڑ جاتی ہے یا بنتی ہے
جو تمہیں چھوڑ دیں پھر چھوڑ دے دنیا ان کو
ایسے لوگوں کے لیے ایسی سزا بنتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.