آپ کے دل میں جذبہ محبت کا ہے
آپ کے دل میں جذبہ محبت کا ہے
کیا یہ دعویٰ ہے سچا حقیقت کا ہے
کس کو درکار دولت نہیں آج کل
جس کو دیکھو وہی بھوکا دولت کا ہے
موت کے بعد مٹ جائے گی قبر بھی
فائدہ کیا تری ایسی شہرت کا ہے
اس کو بازار میں لا کے رسوا نہ کر
مرتبہ اونچا ہر طور عورت کا ہے
جو بھی دیکھے گا تجھ کو تڑپ جائے گا
دل ربا حسن تیرا قیامت کا ہے
اپنے حصے کی محنت کرو پہلے تم
بعد کا کام پھر سارا قسمت کا ہے
دوستو خدمت خلق کرتے رہو
کام یہ بھی خدا کی عبادت کا ہے
آج کے آدمی کو پتہ ہی نہیں
کیا تقاضا ریاضؔ آدمیت کا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.