Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ کے حسن مجسم کا اثر دیکھیں گے

زاہد ٹانڈوی

آپ کے حسن مجسم کا اثر دیکھیں گے

زاہد ٹانڈوی

MORE BYزاہد ٹانڈوی

    آپ کے حسن مجسم کا اثر دیکھیں گے

    یعنی برسات میں جلتا ہوا گھر دیکھیں گے

    ٹوٹ کر اپنے بکھرنے کا عمل کیا ہوگا

    بے نقاب آپ کو بس ایک نظر دیکھیں گے

    اپنے رخسار پہ ڈھلکے ہوئے آنسو مت پونچھ

    عارض گل پہ ذرا برق و شرر دیکھیں گے

    وہ اگر غیر کے پہلو میں چلا جائے گا

    ہم بھی پھر چاک گریباں کا اثر دیکھیں گے

    آس کے دیپ بجھے جاتے ہیں اب تو آ جا

    اور کب تک یہ تری راہ گزر دیکھیں گے

    برف سورج کی ہتھیلی پہ سجا کر زاہدؔ

    زندگانی کی حقیقت کا اثر دیکھیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے