آپ کے عشق میں ہم سے تو زمانہ چھوٹا
آپ کے عشق میں ہم سے تو زمانہ چھوٹا
تم سے افسوس نہ اک غیر کا ملنا چھوٹا
بے حجابانہ تھے بیٹھے ہوئے اغیار کے پاس
دیکھتے ہی مجھے دالان کا پردہ چھوٹا
رند تو رند اجی زاہد و واعظ سے بھی تو
دیکھتے ہی اسے تسبیح و مصلیٰ چھوٹا
ہوس دل میں خدا جانے کہ کیا لذت ہے
کہ جو لب سے نہ کبھی حرف تمنا چھوٹا
تانک جھانک آپ کی ویسی ہی بڑھاپے میں بھی ہے
عیشؔ بوڑھے بھی ہوئے پر وہ نہ لپکا چھوٹا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.