Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آپ کے جتنے مجھ پہ کرم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

حسرت شادانی

آپ کے جتنے مجھ پہ کرم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

حسرت شادانی

MORE BYحسرت شادانی

    آپ کے جتنے مجھ پہ کرم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    کتنی خوشی اور کتنے غم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    ایک طرف ہے سارا زمانہ اک جانب مجھ سا دیوانہ

    کتنے ستم بالائے ستم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    اہل محبت اہل زمانہ غم سے پرے ہو کر چلتے ہیں

    آج بھلا کیوں وقف الم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    حال مرا جو آج ہوا ہے کوئی نہ سمجھے کوئی نہ جانے

    لب پہ تبسم آنکھیں نم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    ہائے وہ ان کا طرز تکلم فرمانا با موج تبسم

    کل بھی ہم تھے آج بھی ہم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    آپ کی خاطر جام و سبو تھے آپ تو وقف رنگ و بو تھے

    آج مگر کیوں صید الم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    حسرتؔ کی غزلوں نے آخر لوٹ لیا محفل کو لیکن

    حضرت کیسے اہل قلم ہیں میں جانوں یا دل جانے ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے