آپ کے لب پہ میرا نام ہے کیا
آپ کے لب پہ میرا نام ہے کیا
آپ کو مجھ سے کوئی کام ہے کیا
بس خرد سے دعا سلام ہے کیا
کچھ جنوں کا بھی انتظام ہے کیا
کیوں بلایا ہے ہم کو محفل میں
مفلسوں کا بھی اہتمام ہے کیا
پاؤں پڑتے نہیں زمیں پہ ترے
آسماں پر ترا قیام ہے کیا
درد دینے لگا ہے لذت کیوں
درد کا آخری مقام ہے کیا
دل لرزتا ہے اب محبت سے
یہ محبت کا انتقام ہے کیا
کس ترازو میں تو نے تول لیا
اتنا نیچا ہمارا دام ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.