آپ کے شہر میں بھٹکیں گے یا مر جائیں گے
آپ کے شہر میں بھٹکیں گے یا مر جائیں گے
ہم کو لگتا نہیں ہم لوٹ کے گھر جائیں گے
بے ایمانی سے پرے دنیا بنانی ہے ہمیں
ہم نہ جائیں گے جدھر اہل نظر جائیں گے
آپ کا کیا ہے کہیں اور لگا لیں گی دل
جان من یہ مرے اشعار کدھر جائیں گے
کیا کریں اتنی حسیں ہے تری دنیا مولیٰ
ورنہ سوچا تو یہی تھا کہ سدھر جائیں گے
ہم نے سوچا تھا یہی ہم نہیں سوچیں گے کبھی
اب تو لگتا ہے اسی سوچ میں مر جائیں گے
اتنے احسان تو فرہاد کے اشرفؔ پر ہیں
سب کو ڈر ہے یہ جو کہتے ہیں وہ کر جائیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.