آپ کی بزم میں سب بڑے ہیں
آپ کی بزم میں سب بڑے ہیں
سب کی خلعت پہ تارے جڑے ہیں
جب اٹھے گی نظر اس طرف تو
دیکھنا ہاتھ باندھے کھڑے ہیں
مطمئن سے نظر آ رہے ہیں
غالباً پھر وہ خود سے لڑے ہیں
سر جھکا کر نہ دیکھا کبھی بھی
راہ میں مدتوں سے پڑے ہیں
آپ گر قصر میں رہتے ہیں تو
ہم غریبوں کے بھی جھونپڑے ہیں
ہو گئی زخم بھرنے کی امید
پھر سے پیڑوں کے پتے جھڑے ہیں
خار لب تشنہ کو ان کی ہے آس
جن کے پاؤں میں چھالے پڑے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.