آپ کی حد تلاش کرتے ہیں
آپ کی حد تلاش کرتے ہیں
اپنا دل پاش پاش کرتے ہیں
پتھروں کو تراش کر کیوں لوگ
دیوتا کو تلاش کرتے ہیں
شمع کی لو میں کچھ کمی ہے کیا
کیوں پتنگے نراش کرتے ہیں
جانتے ہیں نہ وقت لوٹے گا
پھر بھی ہم کاش کاش کرتے ہیں
ہم تو لوڈو ہی کھیلتے ہیں جناب
آپ کیوں تاش تاش کرتے ہیں
شہر میں پتھروں کے مدت سے
آئنہ ہم تلاش کرتے ہیں
آنے والا ہے کوئی پھاگن سا
آئیے گھر پلاش کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.