آپ کی ہمدردیاں کب چاہئیں مسکین کو
آپ کی ہمدردیاں کب چاہئیں مسکین کو
حوصلہ دینے چلے ہیں آپ جو غمگین کو
کوئی بھی آیا نہیں تھا خواب کی تدفین کو
کچھ نہ کچھ ایصال ہی کر دل کے مرحومین کو
حافظے کو چھانٹ جو یادیں تھیں خوشیوں کا سبب
یاد رکھ پائیں فقط ہم بس انہی دو تین کو
میرا چہرہ مٹ بھی جائے گر تو کیا ہو جائے گا
اور بھی چہرے ہیں اس کی آنکھ کی تسکین کو
آگ کا دریا کہا تھا جس کسی نے عشق کو
یاد رکھتے کاش ہم دانا کی اس تلقین کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.