آپ کی اور اک نظر دیکھا
آپ کی اور اک نظر دیکھا
پھر نہ ہم نے ادھر ادھر دیکھا
اس جہاں میں جہاں جدھر دیکھا
ہم نے بے چین ہر بشر دیکھا
خوب روئے لپٹ کے ہم اس سے
ایک تنہا سا جو شجر دیکھا
کل خدائی ہوئی فدا جس پر
ہم نے اک بت میں وہ ہنر دیکھا
اب بھی حسرت ہے دیکھنے کی اسے
ایک چہرہ جو عمر بھر دیکھا
درد بھولا جدائی کا اپنا
چھت پہ تنہا جو کل قمر دیکھا
خواب تعبیر ڈھونڈنے نکلے
اجڑا اجڑا ہر اک نگر دیکھا
لاکھ اٹھے ہیں ولولے دل میں
اک نظر کا تری اثر دیکھا
اب کسی سے گلہ نہیں ہے صداؔ
دل میں جب سے ہے جھانک کر دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.