آپ کی یاد لالہ زاری ہے
آپ کی یاد لالہ زاری ہے
ہائے کیا چیز بے قراری ہے
لفظ پہ لفظ ہم نے بدلا ہے
بات پہ بات تم نے ماری ہے
داد دیتا ہوں تیرے تیروں کو
زخم جو بھی لگا ہے کاری ہے
ہجر کی صرف ایک ساعت بھی
اک صدی کی طرح گزاری ہے
کونسے راستے کو لوٹو گے
کس طرف آپ کی سواری ہے
قہقہے ختم ہو گئے مفتیؔ
اب زمانے میں آہ و زاری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.