آپ کو مجھ سے محبت کیسی
آپ کو مجھ سے محبت کیسی
اور اگر ہے تو شکایت کیسی
ہائے سڑکوں پہ یہ ننگے بچے
ملک خوش حال تو غربت کیسی
اپنے زاہد سے کوئی پوچھے تو
یہ ریاکار عبادت کیسی
چھیڑنے کا تو نہیں ہوں عادی
میرے کردار پہ حیرت کیسی
بے ارادہ مرے گھر آئیے گا
میں نہ پوچھوں گا یہ فرصت کیسی
اپنے شیدائی پہ یہ ظلم و ستم
جان جاں آپ کی عادت کیسی
میں ہوں بے نام سا آوارہ سا
آپ کی مجھ پہ عنایت کیسی
کفر و الحاد سے ٹکراتے ہو
اے جمالؔ آپ کی ہمت کیسی
سب کو نا قدرئ فن کا ہے گلہ
اے جمالؔ آپ کی حرمت کیسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.