آپ لوگوں نے جو یہ حشر اٹھایا ہوا ہے
آپ لوگوں نے جو یہ حشر اٹھایا ہوا ہے
اس کا مطلب وہ مرے شہر میں آیا ہوا ہے
اس طرح آنکھ ملا کے مجھے گمراہ نہ کر
تو نے یہ شعر تو پہلے بھی سنایا ہوا ہے
پہلے خوش باش تھا وہ ترک تعلق کر کے
اب مجھے مانگنے دربار پہ آیا ہوا ہے
ایسے انکار نہ کر میرا بھرم ہی رکھ لے
میں نے لوگوں کو ترے بارے بتایا ہوا ہے
اس نے آنا ہے تو ملنا ہی نہیں اس سے منیرؔ
سازشی دل نے مرا ذہن بنایا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.