آپ نے آخر یہ کیا جادو کیا دیوار پہ
آپ نے آخر یہ کیا جادو کیا دیوار پہ
آپ کا چہرہ مجھے دکھتا رہا دیوار پہ
پہلے برسوں میں نے خود کو قید کمرے میں کیا
اور تب جا کر دریچہ یہ بنا دیوار پہ
آپ سے بھی یہ دراریں جو نہیں بھر پا رہیں
آپ نے بھی ظلم تھا کتنا کیا دیوار پہ
قدر تو نے کی نہ اس کی زندگی میں جو کبھی
موت پر بھی اس کی فوٹو مت لگا دیوار پہ
چھو لیا تم نے صنم دیوار کو تو یوں ہوا
رنگ جیسے اک نیا سا چڑھ گیا دیوار پہ
لکھ رہے تھے لوگ اپنی زندگی کی داستاں
اور ہم نے نام تیرا لکھ دیا دیوار پے
قیس نے یاروں اگر غم میں گزاری زندگی
احدؔ بھی تو سر پٹکتا ہی رہا دیوار پہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.