عارضی ہوتے ہیں جذبے سارے
دور مجھ سے رہیں اچھے سارے
نام بھاشا ہے الگ دھرم الگ
ہوتے ہیں ایک سے بندے سارے
دوستی پیار وفا اور خلوص
مجھے لگتے ہیں یہ پھندے سارے
آنکھ کھلتے ہیں اچانک غائب
نیند میں رہ گئے سپنے سارے
ایک بھی شخص نہیں ہے اپنا
شہر میں لوگ ہیں کتنے سارے
اپنے جسموں میں دبک جاتے ہیں
گھر پہنچتے ہی تماشے سارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.