آرزو جاگا کرے گی اور سو جاؤں گا میں
آرزو جاگا کرے گی اور سو جاؤں گا میں
رفتہ رفتہ ایک دن پتھر کا ہو جاؤں گا میں
کون سی شے شہر کی پھر روک پائے گی مجھے
بے دلی جس دن بڑھی صحرا میں کھو جاؤں گا میں
جب تلک ہوں پیار سے باتیں کرو بیٹھو قریب
وقت گزرا اور گزری یاد ہو جاؤں گا میں
فرش تصویریں دواریں سب ہوئے آخر حزیں
نیند کے شانوں کو کر کے یاد رو جاؤں گا میں
ہو سکے تو توڑ دینا پھول کی چادر کی رسم
گیت گانا خار کے کل کو جو سو جاؤں گا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.