آرزو کس کو نہیں ہجر میں مر جانے کی
آرزو کس کو نہیں ہجر میں مر جانے کی
کچھ اگر دیر ہے تو آپ کے فرمانے کی
یہ جو واعظ نے کیا کوثر و تسنیم کا ذکر
اڑتی پڑتی سی خبر ہے مرے میخانے کی
سامنے ان کے دیا غیر کو ساغر تو نے
عاشقوں کے لئے یہ بات ہے مر جانے کی
شہر سے دشت تک اک دھوم مچا رکھی ہے
بڑھ گئی تجھ سے بھی شہرت ترے دیوانہ کی
حضرت مستؔ فقط آج تمہارے دم سے
صحبتیں گرم رہا کرتی ہیں میخانے کی
- کتاب : Ghazal Usne Chhedi-4 (Pg. 330)
- مطبع : ریختہ کتابیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.