آرزو موت کا سامان ہوئی جاتی ہے
آرزو موت کا سامان ہوئی جاتی ہے
زیست مشکل تھی جو آسان ہوئی جاتی ہے
موت سے میری جو پہچان ہوئی جاتی ہے
زندگی اور بھی آسان ہوئی جاتی ہے
ذوق نظارہ سے خود جس نے نوازا تھا مجھے
وہ نظر مجھ سے اب انجان ہوئی جاتی ہے
جب سے گلشن میں سجایا ہے نشیمن ہم نے
برق کچھ اور پریشان ہوئی جاتی ہے
شاعری اس قدر ارزاں ہے بہ فیض غربت
ہر غزل حاصل دیوان ہوئی جاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.