آرزوئیں سبھی شباب کے ساتھ
آرزوئیں سبھی شباب کے ساتھ
ساری رونق دل خراب کے ساتھ
کس کو ہے تاب حسن جاناں کی
کون چلتا ہے آفتاب کے ساتھ
اس کو امید سیم و زر ہے اور
میں فقط شعروں کی کتاب کے ساتھ
مجھ سے بچھڑو تو سوچنا یہ بھی
خار بھی ہوتے ہیں گلاب کے ساتھ
روح کے ساتھ زیست کا رشتہ
جیسے طوفاں رہے حباب کے ساتھ
کچھ نہ پوچھو شباب کا عالم
مدتوں ہم چلے سراب کے ساتھ
مجھ کو دل سے نہیں گلہ کوئی
خوب گزری دل خراب کے ساتھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.