آس کے شراروں کو جب کوئی ہوا دے گا
آس کے شراروں کو جب کوئی ہوا دے گا
زرد زرد چہرے پر سرخیاں سجا دے گا
ہجر کا ہر اک لمحہ زندگی کے باطن میں
وصل کے تصور کا لطف ہی بڑھا دے گا
دھند دھند پس منظر رات کی سیاہی میں
نیند جب بھی آئے گی خواب کی سزا دے گا
چاند آ کے بیٹھے گا دل کے نرم گوشے میں
حسرتیں بڑھا دے گا درد سا جگا دے گا
چھاؤں میں اگر ٹھہرا دل کا قافلہ عادلؔ
تشنگی صدا دے گی زخم مسکرا دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.