آس شمعیں جلاتی رہی رات بھر
دلچسپ معلومات
نذر مخدوم محی الدین
آس شمعیں جلاتی رہی رات بھر
تیرگی منہ چڑھاتی رہی رات بھر
یاد ان کی دلاتی رہی رات بھر
رات مجھ کو ستاتی رہی رات بھر
ان کی خوشبو سے آنگن مہکتا رہا
چاندنی مسکراتی رہی رات بھر
آپ کی راہ میں روشنی کے لئے
آرزو جگمگاتی رہی رات بھر
گل کے لب پر ہنسی دیکھنے کے لئے
شبنم آنسو بہاتی رہی رات بھر
اک صنوبر تلے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا
اک کہانی سناتی رہی رات بھر
چشم ساقی میں راہیؔ وہ کیا بات تھی
آنکھ سے نیند اڑاتی رہی رات بھر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.