آسان سارے کام تھے اغیار کے لیے
آسان سارے کام تھے اغیار کے لیے
ہم منتخب ہوئے ذرا دشوار کے لیے
ملنا ہے مجھ کو اس سے بس اک بار کے لیے
جو مضطرب نہیں ترے دیدار کے لیے
بنتی نہیں ہے بات سلیقے سے ہر جگہ
لازم ہے کچھ خلوص بھی اظہار کے لیے
یوں تو ہر اک مرض کا جہاں میں علاج ہے
کچھ کارگر نہیں ترے بیمار کے لیے
دو چار لفظ پیار کے تھوڑی دعا سلام
تحفے یہ کم نہیں کسی تہوار کے لیے
ہر بار جیتنے میں تمہارا کمال تھا
کون اب قصوروار ہے اس ہار کے لیے
میرے علاوہ کون اٹھاتا یہ بار غم
ممنون ہوں بہت ترے آزار کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.