آسان زندگانی کا کوئی سفر نہیں
آسان زندگانی کا کوئی سفر نہیں
منزل ہے راستہ ہے مگر راہبر نہیں
جس کے خیال و خواب میں دنیا سے کٹ گیا
اس کو مرے وجود کی کوئی خبر نہیں
رعنائی جمال ہے موضوع گفتگو
حالات حاضرہ پہ تمہاری نظر نہیں
یہ رقص تیرگی ہے یا معراج زندگی
محفوظ کوئی گاؤں کوئی رہگزر نہیں
یہ روز و شب کی ساری تگ و دو فضول ہے
گر زندگی کے باب میں سوز جگر نہیں
گوہر شناس بزم سے شاید کہ جا چکے
کیوں آج کوئی قیمت دست ہنر نہیں
جس کو ہر ایک شخص ہی نا معتبر لگے
اجملؔ مری نگاہ میں وہ معتبر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.