عاشقی کا یہ درد سر جائے
عاشقی کا یہ درد سر جائے
میں بھی مر جاؤں تو بھی مر جائے
آئیے خود کو ڈھونڈ لیتے ہیں
اس سے پہلے کہ دن گزر جائے
طے کیا ہے کہ ہم نہ بکھریں گے
آئنہ ٹوٹ کر بکھر جائے
یہ بتاؤ کہیں سکون بھی ہے
آدمی جائے تو کدھر جائے
اس لئے سب سے ہوشیار رہو
کیا خبر کون داؤ کر جائے
شور کرنا ہی کیا ضروری ہے
وقت آرام سے گزر جائے
آدمی ہوں کوئی مشین نہیں
میرا احساس کیسے مر جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.