عاشقی میں بھلا برا کیا ہے
عاشقی میں بھلا برا کیا ہے
آ گیا دل تو دیکھنا کیا ہے
وصل کی شب یہ شوخیاں دیکھو
پوچھتے ہیں کہ مدعا کیا ہے
لوگ تو کہتے ہیں مریض عشق
تم بتاؤ مجھے ہوا کیا ہے
بے وفائی میں آپ کا شہرہ
اور ہوگا ابھی ہوا کیا ہے
چشم پر فن سے ان کی پوچھیں گے
عشوہ کیا چیز ہے ادا کیا ہے
ان سے وہ وہ ادا نکلتی ہے
جو نہیں جانتے ادا کیا ہے
مجھ سے پوچھو شب فراق کا حال
جانتا ہوں کہ یہ بلا کیا ہے
کیا قیامت ہے ان سے پوچھتا ہوں
نگہ چشم فتنہ زا کیا ہے
ابر اٹھائے ہے لو پیو اے لطفؔ
مے سے توبہ تمہیں ہوا کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.