عاشقی صبر طلب ہے تمہیں معلوم نہیں
عاشقی صبر طلب ہے تمہیں معلوم نہیں
غم زدہ ہوں میں مگر تم سا تو مغموم نہیں
انس ہو ملنا ملانا ہو مگر رنج نہ ہوں
جاؤ معلوم تمہیں عشق کا مفہوم نہیں
دیتا پھرتا ہے زمانے کو تو ایام مگر
لمحہ کوئی بھی مرے نام سے موسوم نہیں
چہرہ چاہت میں نظر آئے جو اکثر ہی تمہیں
وہ پری چہرہ تو ہو سکتا ہے معصوم نہیں
ٹھگ ہے دنیا یہ لے لیتی ہے سبھی مال یہاں
اور بھی مظلوم ہیں تو پہلا سا مظلوم نہیں
نقش چہرے کے تو بدلے ہیں محبت نے سبھی
حیراں ہوں دوست ہوا کیسے میں معدوم نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.