آشیانہ مرا برباد نہ کر اے صیاد
آشیانہ مرا برباد نہ کر اے صیاد
باغ سے تو مجھے آزاد نہ کر اے صیاد
قید تو نے کیا گلچیں نے مرا دل توڑا
اس پہ کہتا ہے کہ فریاد نہ کر اے صیاد
پھول کمھلا گئے نغموں کا زمانہ نہ رہا
پچھلی باتوں کو تو اب یاد نہ کر اے صیاد
اک نہ اک روز تو گلشن میں بہار آئے گی
خاک میری ابھی برباد نہ کر اے صیاد
پھر یہ کہتا ہوں کہ میں شادؔ ہوں ناشاد نہ ہوں
آشیانہ میرا برباد نہ کر اے صیاد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.