آشنا ہوں فلک کے حال سے میں
آشنا ہوں فلک کے حال سے میں
جل رہا ہوں اسی ملال سے میں
جی میں آتا ہے چوم لوں وہ جبیں
پھول اٹھا لوں چمکتے تھال سے میں
کیسے جھاڑی سے کھینچ لوں چادر
کیسے نکلوں ترے خیال سے میں
باغبانوں سے پیڑ تنگ پڑے
اور اپنوں کی دیکھ بھال سے میں
وہ ہوا تھی کہ جھڑ گئے آخر
اس کے ہاتھوں سے پھول ڈال سے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.