آشنا ہوں میں بھی رنج و غم کی ہر تاثیر سے
آشنا ہوں میں بھی رنج و غم کی ہر تاثیر سے
اس لیے میرا بھی رشتہ ہے جناب میرؔ سے
سارے عالم میں ملی ہے سرخ روئی دین کو
جنگ ہم نے جیتی ہے اخلاق کی شمشیر سے
مفلس و زردار میں زیبا نہیں ہے امتیاز
ہر کسی سے پیش آنا ہے سدا توقیر سے
مسکراہٹ ہی بتا دیتی ہے دل کی کیفیت
ہر ادا ہوتی ہے روشن باطنی تنویر سے
کرتی ہیں مسرور انساں کو یہ تصویریں مگر
دل سکوں پاتا نہیں ہے مستقل تصویر سے
کامیابی چوم لیتی ہے قدم ہر گام پر
کام جو کرتے ہیں رہبرؔ حکمت و تدبیر سے
- کتاب : آؤروشنی کرلیں (Pg. 43)
- Author : رہبر پرتاپ گڑھی
- مطبع : مکتبہ احسان لکھنؤ (2023)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.