آسماں عشق کی عظمت کے سوا بھی کچھ ہے
آسماں عشق کی عظمت کے سوا بھی کچھ ہے
کیا یہ صحرا مری وحشت کے سوا بھی کچھ ہے
موند لوں آنکھ تو بے کار ہے سب رنگ جہاں
کیا مری چشم عنایت کے سوا بھی کچھ ہے
کچھ تو ہے جس کے بتانے سے ہوں قاصر لیکن
اب ترے درد میں لذت کے سوا بھی کچھ ہے
میری آنکھوں سے کوئی اس کا سراپا دیکھے
تب کھلے گا کہ قیامت کے سوا بھی کچھ ہے
ہر تعلق کسی قیمت کا طلبگار نہیں
دل کے سودے میں تجارت کے سوا بھی کچھ ہے
ہاں وہ اک لمحہ کہ حق گوئی پہ گردن کٹ جائے
یعنی تا عمر عبادت کے سوا بھی کچھ ہے
حسن سب حسن طبیعت پہ ہے موقوف ندیمؔ
یا کہیں حسن طبیعت کے سوا بھی کچھ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.